شہباز گل کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، تشویشناک خبر

راولپنڈی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔جیل ذرائع کے مطابق شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائےگا۔جیل ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔یاد رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانےکا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں