اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی ٹیلی تھون کی جس میں انہوں نے 500کروڑ روپے اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا ہے،اس دعوے میں کتنی حقیقت ہے؟ اور یہ پیسے کہاں ہے ہیں ؟نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیو زکے پروگرام میں سینئر صحافی نجم سیٹھی نے پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں قلعی کھول دی ۔ کہتے ہیں کہ آج کل سیلاب زدگان کیلئے پیسے اکٹھے کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے،عطیات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے،امداد کے نام پر سیاست کی جارہی ہے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پیسے دینے کے وعدے کیے گئے ہیں ،وعدے تو سب لوگ کرتے ہیں ،اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو وعدے کیے جاتے ہیں وہ پورے نہیں ہوتے،
لوگ وعدہ کرکے کم پیسے دیتے ہیں ،ٹیلی تھون پبلسٹی ہوتی ہے۔ مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں