تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، نواز شریف کی واپسی کی خوشخبری سنا دی گئی

فیصل آباد(پی این آئی)پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیرعلی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف جلد واپس آ رہے ہیں جبکہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں چند روز تک ریلیف کا اعلان کریگی۔

 

واپسی سے قبل میاں نوازشریف کو قانونی تحفظ ملے گا،تاہم اگراُنہیں جیل بھی جانا پڑا توچلے جائیں گے۔اقامہ کے نام پردی گئی سزاکی کوئی حیثیت نہیں اب پارٹی کی قیادت وہی کریں گے۔لندن اورپاکستان میں اُن کی واپسی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔عنقریب جوتاریخ اوردن مقررکیاجائے گااس کے مطابق تاریخی استقبال کے بھی انتظامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این اے108سے پارٹی کے نامزد اُمیدوارچوہدری عابدشیرعلی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ذیلی حلقوں سے ارکان پنجاب اسمبلی اورسابق ٹکٹ ہولڈرز چوہدری شفیق احمدگجر، میاں طاہرجمیل،اسراراحمدمنے خان،شیخ اعجاز احمداوردیگرکے ساتھ میٹنگ کے موقع پر گفتگوکر تے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ اُن کی ہائی کورٹ میں فیسکوکے خلاف دائررٹ کافیصلہ عوامی توقعات کے مطابق آنے کاامکان ہے۔عمران خان کے مقابلہ میں اُن کے بیٹے چوہدری عابدشیرعلی واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔

 

عمران خان تواین اے108کی اپنی انتخابی مہم مین بھی شامل نہیں جبکہ چوہدری عابدشیرعلی کی انتخابی مہم میں وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں کی پوری ٹیم سمیت مسلم لیگ ن کاہرکارکن شامل ہے۔راناثنااللہ خاں چوہدری عابدشیرعلی سمیت پارٹی کے تمام موجودہ وسابق اراکین اسمبلی،سابق ٹکٹ ہولڈرزاورسینئررہنماؤں کے ساتھ میٹنگزکرچکے ہیں اُن کی پوری ٹیم متحرک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں