اسلام آباد (پی این آئی) اطلاعات و نشریات کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کیساتھ کئے گئے معاہدے کی تفصیلات سامنا لانا ہوں گی ۔ معاہدے کے حوالے سے فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 44% سے زائد ہو چکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا ہے ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف کی ڈیل پر مکمل تفصیلات سامنے لانا ہوں گی ۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید لکھا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں