سیاسی کشیدگی بڑھنے لگی، ن لیگ کے 5 مزید ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) لاہورپولیس نے ن لیگ کے 5 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ ایم پی اے وسیم بادزوئی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے جس میں ن لیگ کے متحرک ارکان صوبائی اسمبلی رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف کھوکھر اور میاں عبدالرؤف نامزد کیے گئےہیں۔پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ن لیگی ارکان صوبائی اسمبلی نے اسپیکر کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی کارروائی متاثر کی اور بیلٹ بک چھین کر پھینک دی جو خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سےبعد میں برآمد کی گئی۔

ایف آئی آر میںیہ بھی کہا گیا ہےکہ بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا اور لیگی ایم پی ایز نے کارسرکار میں مداخلت کی۔ اس حوالے سے تا حال ن لیگ کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close