اسلام آباد پولیس نے دھمکیاں یا الزامات لگانے والوں کیخلاف بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے جاری رکھے گی۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے چیئرمن پی ٹی آئی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے جاری رکھے گی۔انہوںنے کہاکہ جو بھی شخص دھمکیاں یا الزامات لگائے گا اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس عوام اور اپنے وطن کے لیے اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ہر حال میں قوم کی خدمت کا حلف اٹھائے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام آفیسرز اور جوان پوری ذمہ داری سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ پولیس ایک منظم ادارہ ہے ،ہم ہر حال میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں۔ اور کسی قسم کی بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس بحیثیت ادارہ تمام جھوٹے الزامات کے خلاف قانون کے مطابق عمل کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں