ممنوعہ فنڈنگ کیس تحقیقات ، پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ممنوعہ فنڈنگ کیس تحقیقات میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری متوقع ہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس کی تحقیقات کے معاملہ تحریک انصاف کی قیادت کی گرفتاری متوقع ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ تین دفعہ نوٹسز ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں