تحریک انصاف کے کتنے رہنما پارٹی چھوڑنے جارہے ہیں؟ پیپلزپارٹی سے رابطوں کا انکشاف

لاہور(پی این آئی) مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے پارٹی کو مشکلات درپیش ہیں اور اب جنوبی پنجاب سے بھی پی ٹی آئی کے لیے ایک بری خبر آ گئی ہے۔ جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنماءپارٹی چھوڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار احمد خان نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کے کئی رہنماء ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور پیپلزپارٹی کی قیادت جلد اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

 

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نواب زادہ افتخار کا کہنا تھا کہ ”جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی آخری مراحل میں ہے اور آئندہ دنوں بہت سے نئے لوگ پارٹی کا حصہ بنیں گے۔“انہوں نے کہا کہ ”ہم جنوبی پنجاب سے نئے چہرے سامنے لانے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں۔ اس خطے میں پیپلزپارٹی کا وسیع ووٹ بینک موجود ہے اور قیادت ایسے لوگوں کو بطور امیدوار سامنے لانا چاہتی ہے جو پارٹی کے اس ووٹ بینک کو کیش کرا سکیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں