ق لیگ کے نئے سربراہ کا انتخاب، لاہور ہائیکورٹ نے کامل علی آغا کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔جسٹس شاہد کریم نے ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کی درخواست پر سماعت کی۔

 

عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے، اسے ادھر ہی جانا چاہیے، الیکشن کمیشن کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں اور الیکشن معاملات کو دیکھنا عدالت کا اختیار نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں