بنی گالہ کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس ڈکلیئر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)بنی گالہ کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس ڈکلیئر کئے جانے کا امکان، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بنی گالہ کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس ڈکلیئر کئے جانے کا امکان ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سکیورٹی کے انتطامات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ آفس بنانے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کرنا ہوگی ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا چیف کمشنر کو اس حوالے سے مطلع کرنا ہوگا،

دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا اور یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں جب کہ عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی اس لیے اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا، یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں، عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے لوگوں کو کہا گیا کہ احکامات ملے تو عمل نہ کریں، بیان پر نہ شہبازگل کو روکا گیا نہ مداخلت کی گئی، شہبازگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے کہنے کا یہ مقصد نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں