عثمان بزدار میدان میں آگئے، منحرف ایم پی اے کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے منحرف ایم پی اے عظمی کاردار کیخلاف ہرجانے کا دعوی کر دیا،عثمان بزدارکی جانب سے عظمی بزدار کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا دیا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15روز میں عظمی کاردار نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی،سابقہ ایم پی اے عظمی کاردار نے بھی عثمان بزدار کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا،

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلی عثمان بزدار پر کرپشن کا کوئی غلط الزام نہیں لگایا عثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں