ڈاکٹر اسرار احمد نے 30 سال قبل کہا تھا عمران خان کو یہودی لابی لائے گی اور آج یہ بات ثابت ہو گئی، ن لیگی رہنما کا الزام

اسلام آباد( پی این آئی ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد نے 30 سال قبل کہا تھا عمران خان کو یہودی لابی لائے گی اور آج یہ بات ثابت ہو گئی کہ عمران خان کو اسرائیل اور بھارتی لابی لے کر آئی ۔اسلام آباد میں خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تو کیش اور ہنڈی کے ذریعے جو پیسے آئے ہیں وہ سامنے آنے باقی ہیں۔

 

 

نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنااہل کردیا گیا۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close