سپریم کورٹ آف پاکستان کے صادق وامین الیکشن کمیشن میں جھوٹے نکل آئے، مریم نواز

اسلام آباد(پی این آئی )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ الیکشن  کمیشن کے فیصلے پر ردعمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میںپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔ اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا

ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔مریم نواز نے کہاکہ بیشک اللّہ حق ہے!قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا، اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے، سی پیک کے خاتمے کیلیے لانچ کیا گیا تھا۔سرشرم سے جھک گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں