ہمیں اداروں کی بات نہیں سننی چاہیے تھی اور فوری طور پر الیکشن میں چلے جانا چاہیے تھا،وفاقی وزیر جاوید لطیف کا بڑا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں نے ن لیگ کی حکومت کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا اور رکاوٹیں جاری رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہمیں اداروں کی بات نہیں سننی چاہیے تھی اور فوری طور پر الیکشن میں چلے جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو دیکھنا یہ چاہیے کہ ہم حکومت میں آئے کیوں اور جس مقصد کیلئے آئے کیا وہ مقاصد پورے ہوئے یا نہیں، یہ بھی ساری دنیا جانتی ہے کہ

اگر یہ سال اور حکومت کر جاتے یہ سارا ملبہ اور گند ان کاہمارے کاندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی حد تک پڑ بھی گیا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ 17جولائی کا فیصلہ یہ بتا رہا ہے، وجہ یہ تھی کہ جب ہمیں یہ بتایا جا رہا تھا اور جو ہم دیکھ بھی رہے تھے کہ پاکستان کے معاشی حالات انہوں نے کس قدر بگاڑ دیے ہیں، آپ کا سوال یہ اٹھے گا کہ ہم نے کون سے 3 ماہ میں کنٹرول کر لیے، نہ ہم نے کنٹرول کر سکے اور نہ درست سمت میں لے کر جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں