چیف جسٹس کے تجویز کردہ پانچ ججز کے ناموں کو مسترد کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کے نامز کردہ پانچوں ججوں کے نام مسترد کردیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس کے نامز کردہ ججوں کے ناموں پر اختلاف رائے پیدا ہو جس کے بعد ووٹنگ کرائی گئی۔

 

جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، اور وزیرقانون نے پانچوں ججوں کی مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ سندھ کے دو ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے مخالفت میں جب کہ تین نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن نے ججوں کی نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔ پانچ ووٹ مخالفت میں آنے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بغیر کچھ کہے ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں