شریف خاندان کا کونسا شخص میڈیا کو پیسے دے کر پروگرام کراتا اور کہتا کہ مریم کی ایسی تیسی کریں؟ اینکر پرسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کا ایک شخص میڈیا کو پیسے دے کر پروگرام کراتا اور کہتا کہ مریم کی ایسی تیسی کریں۔طلعت حسین نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے آج اپنی تمام سیاسی تکالیف کا خلاصہ بیان کیا۔ نظام نے ان کے ساتھ جو بھی کیا وہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے مگر ان کے خاندان کا اپنا فرد کچھ عرصہ پہلے تک پنڈی اور آبپارہ کے سامنے عمران خان سے بڑھ کر نواز شریف کو ‘تن’ کے رکھنے کی مہم چلاتا رہا۔

 

سب کو کہتا تھا ‘ان کی گردنوں میں سریا’ ہے۔ میڈیا میں پیسے دے کر پروگرام کراتا تھا۔ کہتا تھا مریم کی ایسی کی تیسی کریں۔ جب اندر ایسے اخلاق اور شرم سے عاری لوگ موجود ہوں تو غیروں سے گلہ کیا۔طلعت حسین کے مطابق ان میٹنگز کا ریکارڈ بھی موجود ہے اور جن کے ساتھ یہ بات چیت ہوتی تھی وہ بھی موجود ہیں۔ مریم اور نواز شریف چاہیں تو تصدیق کر سکتے ہیں مگر وہ نہیں کریں گے، ان کو بھی پتا ہے کہ اس گھس بیٹھیے کا کھرا کہاں ختم ہوتا ہے۔طلعت حسین کے ان الزامات پر مسلم لیگ ن یا نواز شریف خاندان کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم سلیمان شہباز شریف نے اینکر پرسن کو ان الزامات پر جھوٹا قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close