چوہدری شجاعت، آصف زرداری اور سالک حسین کا شکریہ، ن لیگ کی قیادت مشکور ہو گئی

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے حمزہ شہباز شریف کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ جمعہ کو اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین، آصف علی زرداری اور چوہدری سالک حسین کا شکریہ۔

خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہی کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہی نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں