عمران خان کےسخت الزامات، الیکشن کمیشن نے بھی خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔

پیر کوترجمان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کورکمیٹی اجلاس کے بعد خطاب پر اپنے تردیدی بیان میں کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اپنے خطاب میں لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں