پنجاب ضمنی الیکشن، تحریک انصاف تین جبکہ ن لیگ ایک حلقے میں آگے نکل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب میں ضمنی انتخابات ، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ۔ چار حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ۔چار حلقوں میں تین پر تحریک انصاف جبکہ 1حلقے میں ن لیگ آگے ہے۔پی پی 158 کے38 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اکرام عثمان 7347ووٹ لیکے آگےجبکہ ن لیگ کے رانا احسن 6038ووٹ لیکر درست نمبر پرہیں۔

 

پی پی 167 کے 28 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر گجر 6333ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے نزیر چوہان 3557ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔ پی پی 168 کے 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے اسد کھوکھر 4227ووٹ لیکر پہلے نمبرپرجبکہ پی ٹی آئی کے نواز اعوان 2474ووٹ لیکر دوسرے نمبرہیں۔ پی پی 170 کے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر 4894ووٹ لیکر پہلےنمبر پر جبکہ ن لیگ کے محمد امین 3229ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں