حلقہ پی پی 217الیکشن، زین قریشی یا سلمان نعیم ۔۔کون آگے نکل گیا؟ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ملتان (پی این آئی) پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، یہ وہ نتائج ہیں جو مختلف ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں جب کہ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

 

ملتان کے حلقہ پی پی 217 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم زین قریشی 4184 ووٹ لے کر پر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم 2944 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں