حلقہ پی پی 90بھکر میں ن لیگ آگے نکل گئی، 10پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے

بھکر (پی این آئی) پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، یہ وہ نتائج ہیں جو مختلف ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں جب کہ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

 

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 90 بھکر کے 10 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں مسلم لیگ ن کے سعید اکبر نوانی 4458 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے عرفان اللہ نیازی 3963 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں