روز محشر اللہ تعالیٰ کیا کیا سوال پوچھیں گے،اللہ تعالیٰ کے اسٹیبلشمنٹ اور ججوں کے ساتھ جملے کیا ہوں گے،عمران خان نے روز محشر کو بیان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس وقت بہت کنفیوژ ہیں، وہ خود کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بھی ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں لیکن پرانے عمران خان سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں، عمران خان اپوزیشن پر مشرک ہونے کا الزام لگاتے ہیں کہ یہ اقتدار کیلئے اللہ کے علاوہ دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں

لیکن پانچ منٹ بعد کہتے نظر آتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کو نکال کر مجھے اقتدار میں لائے، عمران خان نے آج باقاعدہ روز محشر کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ میاں کیا کیا سوال پوچھیں گے، اللہ میاں کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جملے کیا ہوں گے ججوں کے ساتھ کیا ہوں گے، ججوں سے اللہ تعالیٰ کیا سوال کرے گا اور جرنیل سے نیوٹرل سے اللہ تعالیٰ کیا سوال کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close