دوحہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پشاور(آئی این پی ) دوحہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار مں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی جانب سے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کے عملے نے دوحہ جانے والے مسافر سے 3.104 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر محمد ابرار نے ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

پشاور(آئی این پی ) دوحہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار مں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی جانب سے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کے عملے نے دوحہ جانے والے مسافر سے 3.104 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر محمد ابرار نے ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close