ڈاکٹروں کی سفاکانہ غفلت، حاملہ خاتون کا غلط آپریشن، نوزائیدہ کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا

تھرپارکر (پی این آئی)تھر پارکر کے علاقے چھاچھرو کے مقامی مرکز صحت کے عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا جس کے نتیجے میں بچے کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا ۔ عملے نے نوزائیدہ کاسرکاٹ کرماں کے پیٹ سےنکالا اور دھڑپیٹ میں چھوڑدیا، پھر خاتون کو چھاچھروسےسول ہسپتال مٹھی بھیجاگیاجہاں کوئی سہولت نہیں تھی جس کے باعث مٹھی سےحاملہ خاتون کوسول ہسپتال حیدرآبادلایاگیا

جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا دھڑ نکالا گیا اور خاتون کی جان بچائی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن کے مطابق اس اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے،ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ سفاکی میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں