کئی دنوں سے منظر عام سے غائب مولانا فضل الرحمٰن میدان میں آگئے، اچھی خبر سنا دی

جیکب آباد(پی این آئی)جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا عوام کو پیٹرول، گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر اور پی ڈی ایم جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد اور جے یو آئی کے عہدیداروں کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اس موقع پرجے یوآئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، صوبائی نائب امیر سید سراج احمد شاہ امروٹی، علامہ ناصر محمود سومرو، مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبداللہ مہر، مولانا محمد رمضان فلپوٹو وہ دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مستقبل جے یو آئی کا ہے ہم عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ہم بندوق والے نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ،جے یو آئی نے اپنے آپ کو ہر سطح پر منوایا ہے انشاء اللہ ملک جلد مسائل سے نکل جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں