ظالمانہ واردات، 22 سالہ لیڈی کانسٹیبل اور اس کے بھائی پر تیزاب پھینک دیا گیا

کراچی (پی این آئی) اسکیم 33، گلزارِ ہجری میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ان کے بھائی پر تیزاب پھینک دیا گیا جس سے وہ دونوں جھلس گئے، انہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق واقعہ گلزارِ ہجری کے علاقے میں سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سہراب گوٹھ ناصر بخاری کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے شعبۂ تفتیش میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل 22 سالہ گل زارا عرف سارہ عثمان کو ان کا بڑا بھائی رضوان عثمان ڈیوٹی پر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر آ رہا تھا،

جب وہ سہراب گوٹھ کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے باعث لیڈی کانسٹیبل اور ان کے بھائی کے چہرے اور جسموں کے دیگر حصے متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق دونوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں