مفتاح اسماعیل پر سرکاری گھر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا الزام لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) بدترین معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شاہ خرچیوں میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا، سرکاری گھر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کردیے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسماعیل کو منسٹرز انکلیو میں 22 نمبر بنگلہ الاٹ ہوا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی اس گھر میں منتقلی سے پہلے اس کی تزئین و آرئش کی گئی جس پر 48 لاکھ روپے کے اخراجات آئےجبکہ وزیر خزانہ مفتاض اسماعیل نے ان الزامات کی تردید بھی کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں