سابق صدر آصف علی زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، سنگین الزام لگ گیا

راولپندی(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکمراں اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں جبکہ قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر فیصلے سڑکوں پر ہونے ہیں تو 45 دن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا اور ن لیگ اب صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں جبکہ امپورٹڈ اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں جبکہ غیر آئینی اقدامات اور معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close