پاکستان کے بڑے شہر میں جھاڑیوں میں لگی آگ سے 500 سے زائد موٹر سائیکل جل گئے

کراچی (پی این آئی) کراچی میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کے گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی، آگ سے 500 سے زائد موٹرسائیکلیں جل گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ سے ایک بس، 2 رکشے اور 6 سے 7 گاڑیاں بھی جل گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا ہے، اس پر جلد قابو پالیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close