حکومت کے پاس پنجاب اسمبلی میں بجٹ منظور کرانے کی اکثریت موجود نہیں، بڑا چیلنج دے دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بجٹ سادہ اکثریت سے پاس کرانے کے قابل نہیں۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی غیرقانونی حکومت نے پی ٹی آئی اراکین پر پرچے درج کرنے کی کوشش کی، بجٹ پاس کرانے کے لیے آمرانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد تبادلے نہیں کیے جاسکتے،

ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد حمزہ نے7 سیکرٹریز کے تبادلے کیے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہونے کا ثبوت دے اور تبادلے واپس لینے کا حکم دے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close