اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں