“ووٹ کو عزت دو” کے بعد مریم نواز نے نیا نعرہ متعارف کرا دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے “ووٹ کو عزت دو” کے بعد پارٹی کے لیے نیا نعرہ متعارف کروا دیا ہے۔ سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ آن لائن گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی مسلم لیگ ن کی قیادت ہی پاکستان کو درپیش مشکل حالات سے باہر نکالے گی۔ اُنہوں نے اپنی گفتگو میں نیا نعرہ بلند کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ ’ہمارا ساتھ دینا، ہم اللّٰہ کے فضل سے کر چکے، کر کے دکھایا ہے اور کر کے دکھائیں گے۔

مریم نواز نے نیا نعرہ “کر کے دکھایا ہے، کر کے دکھائیں گے” متعدد بار دُہرایا اور اپنی انسٹا گرام ٹیم سے بھی یہی نعرہ دہرانے کا کہا۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے اس نعرے کو سوشل میڈیا پر پزیرائی مل رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں