یا اللہ خیر، زمین پھر لرز اٹھی، خوفناک زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

پشاور(پی این آئی)یا اللہ خیر، زمین پھر لرز اٹھی، خوفناک زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔۔  کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، کلمہ طیبہ کی صدائیں، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں منگل کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ اور دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں