چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بڑی یقین دہانی کرا دی

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سالک حسین اور شافع حسین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حمزہ شہباز نےملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا- باہمی ملاقات میں بھارت میں نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی گئی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں، جس کے سدباب کیلئے عالمی سطح پر جامع حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا کہ ہماری مکمل سپورٹ آپ کیساتھ ہے اورہم چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ سیاسی اتحاد آئندہ بھی جاری رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں