تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی2 اہم ترین وکٹیں اڑا دیں

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ، تحریک انصاف نے 2 اہم وکٹیں اڑا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں سے ن لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ ساتھیوں کیساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا دیا ۔ پیر اقبال شاہ اور پیر عامر اقبال شاہ نے بنی گالہ میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیساتھ ملاقات کےد وران شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق ارکان اسمبلی کو مفلر پہنا کر پارٹی خوش آمدید کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں