پی ٹی آئی رہنما پر سیالکوٹ میں قاتلانہ حملہ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی)سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں شکیل ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں شکیل ایڈووکیٹ بازار سے سودا سلف لے کر گھر پہنچے تو تعاقب کرنے والے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق میاں شکیل کی درخواست پر تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ میاں شکیل پی ٹی آئی کے پی پی 37 کے سابقہ امیدوار تھے۔2021

میں کراچی میں پی ٹی آئی رہنما عیسیٰ خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں محفوظ رہے تھے۔ ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔حملہ افغان کیمپ گلشن معمار کے قریب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں