جے یو آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس 12 جون کو طلب، اہم ایجنڈا سامنے آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی) جمیعت علمائے اسلام (ف)جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس 12جون بروز اتوار کو جے یو آئی کے سب آفس اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس کی صدرات سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کریں گے ، اجلاس میں جے یو آئی کے مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان اور تمام صوبوں کے امرا ونظما شرکت کریں گے ۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت سمیت جے یو آئی کے وزرا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تجاویز دی جائیں گی ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور وخوض ہوگا ، اجلاس میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کی تاریخ اور مقام کے تعین بارے غور ہوگا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں