عمران خان کی جان کو خطرہ ، بنی گالہ میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات،کونسی پولیس پہنچ گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی جان کو خطرہ ، بنی گالہ میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات،کونسی پولیس پہنچ گئی؟۔۔۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات ہیں ، خیبرپختونخوا پولیس بھی عمران خان کے گھر کے باہر موجود ہے ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، سیف سٹی اسلام آباد کی گاڑی عمران خان کی رہائش گاہ کی انٹری پوائنٹ پر موجود ہے ، رینجرز کی گاڑیاں بھی عمران کا کی رہائش گاہ کی انٹری پوائنٹ پر موجود ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں