کراچی (پی این آئی) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اُن سے چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین نے اُن سے چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون عالیہ شاہ کا انٹرویو شیئر کیا جوکہ اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیا۔عالیہ شاہ نامی خاتون نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کو اُس وقت سے جانتی ہوں جب وہ خوبصورت جوان ہوا کرتے تھے، وہ ایک ورسٹائل شخصیت ہیں جس کی وجہ سے وہ مجھے پسند ہیں۔
View this post on Instagram
‘خاتون نے دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے معاملے پر کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا دونوں میں سے کسی نے بھی زیادتی کی ہے، یہ اُن کا اپنا ذاتی معاملہ ہے لیکن مجھے عامر لیاقت ایسے نہیں لگتے جس طرح اُنہیں دِکھایا گیا ہے,میں عامر لیاقت سے کسی قسم کی ڈیمانڈ نہیں کروں گی، میں اُن سے محبت کرتی ہوں اور پاک رشتے میں بندھ کر اُن کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔‘عالیہ شاہ نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کو اس قدر محبت دوں گی کہ اگر وہ کوئی نشہ کرتے ہیں تو چھوڑ دیں گے اور میں کوئی حق مہر بھی نہیں لکھواؤں گی,عامر لیاقت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ دلبرداشتہ نہ ہوں، اب بھی لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں اور کئی خواتین آپ سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں