پی ٹی آئی حکومت زندہ زمین میں گاڑ دیں آج انہوں نے ہی پاکستانیوں کو پیٹرول بم سے اڑا دیا، کامران خان

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان نے گزشتہ روز ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ’’ پی ٹی آئی حکومت زندہ زمین میں گاڑ دیں آج انہوں نے ہی پاکستانیوں کو پیٹرول بم سے اڑا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے کہا ہے کہ ’’اللہ تعالی زبردست انصاف :چلو بھر پانی میں ڈوبنے کا موقع ہے یہ تمام اصحاب مسند اقتدار پر زبردستی براجمان شخصیات پیٹرول ڈیزل قیمتوں میں معمولی اضافے پر آسمان سر پر اٹھا لیتے تھےبس نہیں چلتا تھا ۔

سینئر اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت زندہ زمین میں گاڑ دیں آج انہوں نے ہی پاکستانیوں کو پیٹرول بم سے اڑا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close