اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے مستعفی ارکانِ قومی اسمبلی نے تنخواہیں اور مراعات واپس کردیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام ارکان نے 11 اپریل سے ملنے والی تنخواہیں اور مراعات واپس کردی ہیں۔
اس وقت تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن تنخواہیں اور مراعات نہیں لے رہا۔انہوں نے پروگرام میں تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے والے ارکان کی فہرست بھی پیش کی ، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ہونے والی کٹوتی کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ ریاض فتیانہ کی طرف سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ان کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے کی رقم واپس ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں