میٹرک کے ملتوی ہونیوالے پرچے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)میٹرک کے ملتوی ہونیوالے پرچے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 10 ویں جماعت کے ملتوی پرچے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔25مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث 10 ویں جماعت کا پرچہ منسوخ کیا گیا تھا۔

 

اب لاہور بورڈ نے 10 ویں جماعت کے ملتوی پرچے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مطالعہ پاکستان کا پرچہ 11 جون کو لیا جائےگا۔

 

میٹرک کے ملتوی ہونیوالے پرچے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں