تحریک انصاف کے 12 رہنماوں کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کردیا گیا

کراچی (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماوں کو نظر بند ایک ماہ کے لئے نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 12رہنماوں کو نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ان رہنماں کو میر پور خاص اور شہید بے نظیر آباد جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز سمیت 12رہنماوں کو نظر بند کیا گیا ہے جس میں سابق ایم پی اے عنایت علی رند نوابشاہ اور عمرکوٹ سے دوست محمد میمن شامل ہیں۔ اسکے علاوہ علی نواز شہانی، لجپت سورانی، دلاور ملکانی، کرشن شرمر، آفتاب احمد قریشی، حاجی حسین مگریو شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں