عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، نواز شریف نے بھی عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف مہم شروع کر دی

لندن (آئی این پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بحیثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔

نواز شریف نے لکھا کہ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحیثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں