عمران خان کے لئے ورلڈ کپ سے بڑی کامیابی یقینی ہے،سینئر صحافی کامران خان نےعمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اننگز میں عمران خان کیلئے 1992 کے ورلڈ کب سے بھی بڑی کامیابی یقینی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر فوری الیکشن کرانے ہیں تو ابھی اعلان کردیں

 

کیونکہ آج شام کے بعدعمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے اور ان کےساتھ عوامی قوت ہوگی ۔ عمران خان کے مقابلے میں کمزور بیساکھیوں پر کھڑی مفلوک الحال شہباز زرداری حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کھلی جنگ ہوگی اور عوامی سیلاب کا زرداری شہباز سرکار کیلئے مقابلہ کرنا نا ممکن ہوگا، عمران خان کے لئے ورلڈ کپ سے بڑی کامیابی یقینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close