کراچی دھماکہ، بچہ جاں بحق ہونیوالی ماں کو کیا کہتا رہا؟ درد بھری ویڈیو وائرل

کراچی(پی این آئی)کراچی دھماکہ، بچہ جاں بحق ہونیوالی ماں کو کیا کہتا رہا؟ درد بھری ویڈیو وائرل۔۔۔ کراچی کے علاقے کھارادر دھماکے میں ماں کے جاں بحق ہونے پربچہ ماں کوپکارتا رہا۔کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے مقام پر جاں بحق ہونے والی خاتون کو بیٹا پکارتا رہا۔

بیٹا زمین پر زخمی پڑی ماں کو پکارتا رہا کہ ’ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو نا‘۔ ماں کے نہ اٹھنے پر بچہ بلک بلک کرروتا رہا۔بچے کی ماں کو پکارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں