جس آدمی نے عمران خان کو ہٹانے کا ماسٹر پلان بنایا وہ بڑا بےوقوف تھا

فیصل آباد(پی این آئی)جس آدمی نے امریکہ میں بیٹھ کر عمران خان کو ہٹانے کا ماسٹر پلان بنایا وہ بڑا بےوقوف تھا، آج عمران خان مقبولیت میں زمین سے آسمان پر چلا گیا ہے، کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا چیلنج۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ جس آدمی نے امریکہ میں بیٹھ کر عمران خان کو ہٹانے کا ماسٹر پلان بنایا وہ بڑا بےوقوف تھا۔

جس نے پاکستان میں اس کا ساتھ دیا وہ بہت نالائق اور نکما تھا، آج عمران خان مقبولیت میں زمین سے آسمان پر چلا گیا ہے، کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے، میں عمران خان کے لیے پورے پاکستان میں نکلوں گا۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاک فوج سے کہتا ہوں پاکستان وہاں آ گیا ہے جہاں اس کو بچانا آپ کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو بچانا صرف عمران خان کا کام نہیں، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبرمیں الیکشن کرائے،عمران خان الیکشن سے کم کوئی بات نہیں مانے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مہینے میں 6 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں، ڈالر 2 سو روپے پر جا رہا ہے، باقی ممبرز 20، 20 کروڑ میں بکے، فیصل آباد کا ممبر 25 کروڑ میں بکا، اور عید کی نماز بھی پڑھنے کوئی نہیں گیا،شہبازشریف پرفردجرم عائد ہونے والی تھی تو وزیر اعظم بنا دیا گیا، حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہونی تھی تو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔سابق ویر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف اگر سمجھتا ہے کہ چور مافیا ملک چلا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، قوم عمران خان کے ساتھ نکل چکی ہے،نواز شریف اگر تم میں ہمت ہے تو پاکستان آؤ، اب تو تمہارے پاس پاسپورٹ ہے، تم جس جہاز میں آؤ گے چور چور کی آوازیں آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close