عمران خان کو گھر میں نظر بند کیے جانے کا امکان لندن پلان سامنے آگیا ٗ تہلکہ خیز دعوے

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سیالکوٹ میں ہونے والی کشیدگی پر جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی جگہ پر جلسے ہوتے رہے،مسلم لیگ ن بھی ادھر جلسے کرتی رہی جس کی کوریج میں بھی کرتا رہا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔خبریں آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا۔کوشش ہے کہ دو چار حادثے ہوں، پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا،تاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں۔پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔قوی امکان ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کر دیا جائے اور پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو گوفتار کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close