عمران خان گھر میں نظر بند، سینئر صحافی نے لندن پلان بے نقاب کر دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔خبریں آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا۔کوشش ہے کہ دو چار حادثے ہوں، پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا،تاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں۔

 

پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔قومی امکان ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کر دیا جائے اور پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو گوفتار کیا جائے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے عمران خان کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا تھا۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کوفوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے۔سید نیر بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کے آئینی ہتھیار سیاست سے نجات حاصل کی گئی اور عمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں کیں۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمرانی حکومت سے نجات کیلئے آئینی تبدیلی پر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close