تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی ) تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔ محکمہ نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو 31 مئی تک طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ یعنی 31 جولائی تک جاری رہیں گی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات میں سرکاری سکولوں کے طلباءمیں تقسیم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں